تمام سورتیں۔

سورہ 100

دوڑنے والے گھوڑے

سُورَةُ العَادِيَاتِ

Al-Aadiyaat · مکہ

کلیدیں: J اگلی آیت · K پچھلی آیت

آڈیو
  1. 1

    بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلْعَٰدِيَٰتِ ضَبْحًۭا

    نقل حرفی: Wal'aadi yaati dabha

    ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں

  2. 2

    فَٱلْمُورِيَٰتِ قَدْحًۭا

    نقل حرفی: Fal moori yaati qadha

    پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں

  3. 3

    فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًۭا

    نقل حرفی: Fal mugheeraati subha

    پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں

  4. 4

    فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًۭا

    نقل حرفی: Fa atharna bihee naq'a

    پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں

  5. 5

    فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا

    نقل حرفی: Fawa satna bihee jam'a

    پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں

  6. 6

    إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌۭ

    نقل حرفی: Innal-insana lirabbihee lakanood

    کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے

  7. 7

    وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌۭ

    نقل حرفی: Wa innahu 'alaa zaalika la shaheed

    اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے

  8. 8

    وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ

    نقل حرفی: Wa innahu lihubbil khairi la shadeed

    وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے

  9. 9

    ۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ

    نقل حرفی: Afala ya'lamu iza b'uthira ma filquboor

    کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے

  10. 10

    وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ

    نقل حرفی: Wa hussila maa fis sudoor

    اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے

  11. 11

    إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّخَبِيرٌۢ

    نقل حرفی: Inna rabbahum bihim yauma 'izil la khabeer

    بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا

ترجمہ ایڈیشن: ur.jalandhry

آیت آڈیو: مشاری راشد الفاسی (128kbps بذریعہ islamic.network CDN)۔

متن اور ترجمہ: api.alquran.cloud · عثمانی عربی

اگر کسی آیت کا مفہوم واضح نہیں ہے، تو کسی قابل استاد سے پوچھیں - خاص طور پر قانونی اور مذہبی امور کے لیے۔

دوڑنے والے گھوڑے — Islam Word