مواد پر جائیں
قرآنِ کریم 49 زبانوں میں ترجمہ اور تلاوت کے ساتھ پڑھیں  پڑھنا شروع کریں →
Islam Word Quran & Seerah

سورہ 80 Abasa — آیت 7

سُورَةُ عَبَسَ · مکی · Fateh Muhammad Jalandhry

7

وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ

حالانکہ اگر وہ نہ سنورے تو تم پر کچھ (الزام) نہیں

wamā ʿalayka allā yazzakkā

لفظ بہ لفظ

  • وَمَا wamā And not
  • عَلَيْكَ ʿalayka upon you
  • أَلَّا allā that not
  • يَزَّكَّىٰ yazzakkā he purifies himself
تفسیر · Fi Zilal al-Quran

وما ............ یزکی (7:80) اگر وہ پاکیزگی اختیار نہیں کرتا تو اس کی ذمہ داری آپ پر نہیں ہے “۔ اگر وہ اپنی موجودہ گندی حالت اور ناپاکی کو جاری ہی رکھنا چاہتا ہے تو آپ پر کیا ذمہ داری ہے۔ اس کے کرتوتوں کی باز پرس آپ سے نہ ہوگی۔ آپ نہ اس کے ذمہ دار ہیں ، نہ اس کا مواخذہ آپ سے ہوگا۔ اور وہ جو آپ کے پاس دوڑ کر آتا ہے۔