مواد پر جائیں
قرآنِ کریم 49 زبانوں میں ترجمہ اور تلاوت کے ساتھ پڑھیں  پڑھنا شروع کریں →
Islam Word Quran & Seerah

سورہ 70 Al-Ma'aarij — آیت 15

سُورَةُ المَعَارِجِ · مکی · Fateh Muhammad Jalandhry

15

كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ

(لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے

kallā innahā laẓā

لفظ بہ لفظ

  • كَلَّآ ۖ kallā By no means
  • إِنَّهَا innahā Indeed, it (is)
  • لَظَىٰ laẓā surely a Flame of Hell
تفسیر · Fi Zilal al-Quran

کلا انھا .................... فاوعی (81) (07 : 51 تا 81) ” ہرگز نہیں ، وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی ، پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی ہر اس شخص کو ، جس نے حق سے منہ موڑا اور پیٹھ پھیری اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا “۔ یہ ایک منظر ہے کہ جسے دیکھ کر انسان کے چودہ طبق روشن ہوجاتے ہیں جبکہ اس منظر سے قبل رنج والم کی وجہ سے یہ مدہوش تھا۔ کلا ، یہ نہایت سختی سے تردید اور جھڑکی کا لفظ ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا۔ یہ باطل خواہشات ہیں کہ کوئی بیٹوں ، بیوی ، خاوند ، بھائی ، بہن اور خاندان اور روئے زمین کی جائیداد کا فدیہ دے سکے گا ، ہر گز نہیں۔

انھا لظی (07 : 61) ” وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی “۔

نزاعة للشوی (07 : 61) ” جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی “۔ چہرے اور سر کے گوشت کو ، اور پھر یہ بلا کی شکل میں ہوگی۔ زندہ چلتی ہوئی۔ اور اس خوفناکی میں وہ قصداً اضافہ کررہی ہوگی۔